بچوں کی ٹافیاں مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

بچوں کی ٹافیاں مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ


حکومت نے ٹافی، کینڈی اور کنفیکشنری آئٹمز کی درآمد پر کسٹم ویلیو میں اضافہ کردیا ہے، مذکورہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں ان اشیاء کی قیمتوں میں اضافے پیش نظر کیا گیا ہے۔

مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیو ایشن کراچی نے تھائی لینڈ، تائیوان، انڈونیشیا، ویت نام، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عمان، ترکی، یورپ اور امریکا سے درآمد ہونے والی اشیاء پر ٹیکس بڑھایا ہے۔

اس حوالے سے ایک اجلاس طلب کیا گیا جس میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز بھی شریک تھے، عالمی مارکیٹ میں ان اشیاء کی قیمتوں میں اضافے پیش نظر ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے۔

toffees

اجلاس میں اسٹیک ہولڈرز نے عالمی منڈی کے رجحان کے مطابق کسٹمز کی قیمتوں کا ازسرنو تعین کرنے کی درخواست کی، 90 دن کے کلیئرنس ڈیٹا کو حاصل کرکے اس کی جانچ پڑتال کی گئی ہے اور کینڈیز، ٹافیاں اور کنفیکشنری اشیاء کے درآمدی ڈیٹا کا اسی مدت کے لیے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ڈیٹا سے موازنہ کیا گیا۔

تجزیہ کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ2021-22 سے 2022-23 تک پاکستان میں درآمد کی جانے والی کینڈیز، ٹافیوں اور کنفیکشنری اشیاء کی کل درآمدی قیمت 3.84 ملین امریکی ڈالر سے کم ہو کر2.02 ملین امریکی ڈالر یعنی 90 فیصد کم ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ افغانستان کے لیے کُل درآمدات اسی مدت کے دوران ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت مالیت 1.96ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 5.09 ملین امریکی ڈالر ہوئی یعنی 160 فیصد اضافہ ہوا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں