اسلام آباد: نجکاری کمیشن بورڈ نے قومی ائیر لائن پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اہلیت کے معیارکی منظوری دے دی۔
نجکاری کمیشن بورڈ کی جانب سے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اہلیت کے معیارکی منظوری دیے جانے کے بعد ایک کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے۔
یہ پری کوالیفکیشن کمیٹی بولی دہندہ کی اہلیت کے معیار کیلئے قائم کی گئی ہے۔
پی آئی اے کی نیلامی کیلئے بولی دہندہ کےکاروبارکی مالیت کم ازکم 30 ارب روپے ہونا قرار دی گئی ہے جب کہ بولی لگانے والےکنسورشیم کو مجموعی سالانہ آمدن 200 ارب روپے ظاہر کرنا ہوگی۔
سول ایوی ایشن ایکٹ کے تحت غیر ملکی ائیر لائن پاکستانی ائیرلائن کے اکثریتی حصص حاصل نہیں کرسکتی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ شراکت داری کرنا ہوگی۔
حکومت کے پاس پی آئی اے کے 96 فیصد حصص موجود ہیں اور 51 فیصد حصص کی نیلامی کیلئے بولیاں طلب کی گئی ہیں۔
کوالیفکیشن اسٹیٹمنٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 مئی مقررکی گئی ہے جب کہ حکومت رواں سال جون تک پی آئی اے کو فروخت کرنا چاہتی ہے۔