دبئی:
کیوی پیسر ٹرینٹ بولٹ بھی شاہین آفریدی بننے کے خواب دیکھنے لگے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں اتوار کو بھارت کا سامنا کرے گی، بولٹ نے میچ سے قبل بات چیت میں کہا کہ میں بھی اس مقابلے میں شاہین آفریدی کی طرح بولنگ کرنے کا آرزومند ہوں، میں اپنی ٹیم کے لیے ابتدا میں بھارتی پلیئرز کی وکٹیں اڑانا چاہوں گا، ہمیں بلو شرٹس کیخلاف کامیابی کے لیے غیرمعمولی پرفارمنس پیش کرنا ہوگی۔
بولٹ بھارت کیخلاف تمام فارمیٹس میں مجموعی طور پر 16 میچزمیں 71 وکٹیں لے چکے ہیں، روہت شرما کیخلاف ان کی ریکارڈ شاندار ہے، وہ اب تک ٹوئنٹی 20 کی 7 اننگز میں 3 بار روہت کو پویلین چلتا کرچکے ہیں۔