بھارتی ہدایتکار سندیپ ریڈی وانگا نے اداکار بوبی دیول کو فلم ’اینیمل‘ میں مسلمان کے کردار میں دکھانے کی وجہ بتا دی۔
فلم ’اینیمل‘ کا منفی کردار ابرار (بوبی دیول) فلم کے مرکزی کردار رنوجے سنگھ (رنبیر کپور ) کا کزن ہے۔
سندیپ ریڈی وانگا سے ایک حالیہ انٹرویو میں یہ سوال کیا گیا کہ ان کی فلم’اینیمل‘ میں یہ دکھایا گیا ہے کہ فلم کے منفی کردار ابرار (بوبی دیول) کا تعلق ایک سکھ خاندان سے ہے لیکن خود وہ مسلمان ہیں ایسا کیوں؟
اُنہوں نے فلم میں بوبی دیول کو مسلمان کے کردار میں دکھانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے دیکھا ہے کہ زندگی میں لوگ جب بالکل مایوس ہوجاتے ہیں تو وہ چرچ، مسجد یا پھر کسی بابا کے پاس جاتے ہیں جو ایسے پریشان حال لوگوں کو پریشانی سے نجات حاصل کرنے کے لیے تعویز دیتے ہیں یا پھر نام تبدیل کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
سندیپ ریڈی وانگا نے کہا کہ میں نے لوگوں کو ایسی مایوس کن صورتحال میں اپنی شناخت کو مکمل طور پر تبدیل کرنے کے لیے مذہب تبدیل کرتے ہوئے بھی دیکھا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم نے بہت سے لوگوں کو اسلام اور مسیحی مذہب اختیار کرتے دیکھا ہے لیکن ہم نے کبھی کسی کو ہندو مذہب اختیار کرتے ہوئے نہیں دیکھا لہٰذا، میں نے سوچا کہ میں اس حقیقت کو اپنی فلم میں دکھاؤں کیونکہ ایک مسلمان مرد ایک سے زیادہ شادیاں کرسکتا ہے اس لیے اس کے زیادہ بچے بھی ہوسکتے ہیں تو میں اپنی فلم کہانی میں کافی سارے کزنز کو دکھا سکتا ہوں۔
سندیپ ریڈی وانگا نے مزید کہا کہ صرف اسی لیے میں نے اپنی فلم میں سکھ خاندان سے تعلق رکھنے والے کردار ابرار (بوبی دیول) کو مسلمان کے کردار میں دکھایا۔
اُنہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ سب مسلمانوں کو بُرا دکھانے کے لیے نہیں کیا۔