بنگلہ دیش میں مظاہروں کے دوران نیشنل فلم ایوارڈ یافتہ فلم ساز بھی زخمی ہوگئے

بنگلہ دیش میں مظاہروں کے دوران نیشنل فلم ایوارڈ یافتہ فلم ساز بھی زخمی ہوگئے


بنگلہ دیش میں  پرتشدد مظاہروں میں کل سے آج تک 100 سے زائد افراد مارے گئے، پرتشدد مظاہروں کے دوران بنگلہ دیشی نیشنل فلم ایوارڈ یافتہ فلم ڈائریکٹر بھی زخمی ہوگئے۔

گزشتہ روز حسینہ واجد کی حکومت نے ملک بھر میں غیر معینہ مدت کےلیے کرفیو بھی نافذ کر دیا تھا، جس کے بعد ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس میں نیشنل فلم  ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر ریاض المولا ریضو بھی زخمی ہوگئے۔

ڈائریکٹر ریاض المولا اپنے دوستوں کے ساتھ ٹانگیل پریس کلب کے قریب کھڑے تھے کہ اس دوران پولیس نے اچانک احتجاجی طلبا پر دھاوا بول دیا اور ربڑ کی گولیاں بھی چلائیں، جن میں سے ایک گولی انہیں بھی لگی جس سے وہ زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش میں کوٹا سسٹم کےخلاف ایک ماہ سے جاری مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 300 سے زائد ہو گئی۔

ملک بھر میں غیر معینہ مدت کےلئے کرفیو نافذ ہے، ریلوے سروسز غیر معینہ مدت کیلئے معطل اور گارمنٹ فیکٹریاں بھی بند ہیں۔

حالیہ احتجاج کے دوران دوسری بار حکومت نے ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ سروسز بند کر دیں جبکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک اور واٹس ایپ سروس بھی معطل ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں