بنگلا دیش: پُرتشدد مظاہروں کے دوران بنگالی اداکار و ہدایتکار بھی مارے گئے

بنگلا دیش: پُرتشدد مظاہروں کے دوران بنگالی اداکار و ہدایتکار بھی مارے گئے


بنگلا دیشی اداکار شانتو خان اور ان کے والد و پروڈکشن ہاؤس کے مالک، پروڈیوسر و ہدایتکار سلیم خان ملک میں جاری بدامنی اور پر تشدد مظاہروں کی زد میں آکر مارے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شانتو خان اور ان کے والد پیر کو ہونے والی ہنگامہ آرائی کی زد میں آگئے تھے، اس دوران مشتعل ہجوم نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کی وفات ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شانتو خان اور ان کے والد کو چاند پور کے علاقے میں تشد کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دونوں کی جان چلی گئی۔

بنگلا دیشی سنیما سے تعلق رکھنے والی کئی معروف شخصیات نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ان کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے اس افسوسناک خبر پر صدمے کا اظہار بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ پروڈیوسر و ہدایتکار سیلم خان بنگلا دیش کے پہلے صدر مجیب الرحمٰن کی زندگی پر بننے والی فلم کے پروڈیوسر تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں