بنگلا دیش کے سابق فوجی افسر ضیاءالاحسن کو گرفتار کر لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق فوجی افسر ضیاءالاحسن کو نیو مارکیٹ تھانے میں درج مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس (ڈی ایم پی) کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر گزشتہ رات گئے ضیاءالاحسن کو گرفتار کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ سابق فوجی افسر کو 6 اگست کو برطرف کیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 6 اگست کو ڈائریکٹوریٹ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن مانیٹرنگ سینٹر (این ٹی ایم سی) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل ضیاءالاحسن کو ان کی ذمہ داریوں سے برطرف کیا جا رہا ہے۔