بنگلادیش ٹیم کا دورہ پاکستان صرف ٹی 20 سیریز تک محدود کئے جانے کا خدشہ


ڈھاکا: بنگلا دیش ٹیم کا دورہ پاکستان صرف ٹی 20 سیریز تک محدود کئے جانے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بنگال ٹائیگرز کو جنوری میں پاکستان میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچ کھیلنا ہیں لیکن غیر ملکی کوچنگ اسٹاف نے کئی ہفتے پہلے ہی انکار کردیا تھا اور کرکٹرز بھی 21 روز تک پاکستان میں قیام کے لیے تیار نہیں ہیں۔

بنگلا دیشی بورڈ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ ٹی 20 میچز کیلیے جانا تو مناسب ہے، ایک ہفتے میں دورہ مکمل ہوجائے گا لیکن ٹیسٹ میچ کھیلنے میں مسائل ہوں گے، پی سی بی کو درخواست کریں گے کہ طویل فارمیٹ کے دونوں مقابلوں کو کسی نیوٹرل مقام پر منتقل کردیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں