بنگلادیش میں چیف جسٹس سمیت تمام ججز کو استعفے کا الٹی میٹم

بنگلادیش میں چیف جسٹس سمیت تمام ججز کو استعفے کا الٹی میٹم


بنگلادیش میں اب مظاہرین طلبہ نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سمیت تمام ججوں کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق طلبہ سمیت سیکڑوں مظاہرین نے بنگلادیش کی سپریم کورٹ کا گھیراؤ کر کے چیف جسٹس کے فوری استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صورتحال تیزی سے خراب ہونے پر چیف جسٹس کے سپریم کورٹ سے بھاگ جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چیف جسٹس نے نئی بننے والی عبوری حکومت سے مشاورت کے بغیر فل کورٹ اجلاس بلایا تھا جس کے بعد مظاہرہ شروع ہوا تاہم کشیدگی بڑھنے پر فل کورٹ میٹنگ کو اچانک ملتوی کردیا گیا۔

طلبہ مظاہرین نے الزام لگایا ہے کہ عدالت کے ججز ایک سازش کا حصہ ہیں جو غم و غصے کو ہوا دے رہے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق طلبہ مظاہرین ججز کے احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں، سپریم کورٹ کو گھیرے میں لیے مظاہرین نے چیف جسٹس کو ایک گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہے کہ وہ مستعفی ہو جائیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں