بنگلادیش سپریم کورٹ کے مزید 5 ججز نے بھی استعفیٰ دے دیا

بنگلادیش سپریم کورٹ کے مزید 5 ججز نے بھی استعفیٰ دے دیا


بنگلادیش سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے بعد ایپلٹ ڈویژن کے دیگر 5 ججز نے بھی استعفیٰ دے دیا۔

بنگلادیشی میڈیا رپورٹ کے مطابق پانچوں ججز نے اپنا استعفیٰ وزارت قانون کے توسط سے صدر شہاب الدین کو بھجوا دیا ہے۔

واضح رہے کہ مستعفی ہونے والے پانچ ججز بنگلادیشی طلبہ کے الٹی میٹم کے بعد مفرور سابق وزیراعظم کے حامی سمجھے جاتے ہیں۔

مقامی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ مستعفی ہونے والوں میں جسٹس عنایت الرحیم، جسٹس ابوظفر صدیقی، جسٹس محمد جہانگیر حسین، جسٹس شاہی نور اسلام اور جسٹس کاشفہ حسین شامل ہیں۔

بنگلادیشی میڈیا رپورٹ کے مطابق دارالحکومت ڈھاکا میں طلبہ نے آج بھی احتجاج کیا اور سیاسی ججز سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا۔

طلبہ نے اعلان کیا تھا کہ اگر چیف جسٹس سمیت 6 سیاسی ججز نے استعفے نہ دیے تو ان کے گھروں میں گھس جائیں گے اور استعفیٰ دینے پر مجبور کریں گے۔

بنگلادیش سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عبیدالحسن نے عہدے سے استعفیٰ دیا، جن کے استعفے کی تصدیق بنگلادیش کے قانون، انصاف اور پارلیمانی امور کے مشیر پروفیسر آصف نذر نے کی تھی۔

بنگلادیشی صدر شہاب الدین نے جسٹس سعید رفعت احمد کو نیا چیف جسٹس مقرر کر دیا، وہ بنگلادیش کے 25ویں چیف جسٹس مقرر ہوئے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں