بلی جین کنگ امریکی کانگریس کا گولڈ میڈل پانے والی پہلی انفرادی خاتون کھلاڑی بن گئیں


ٹینس کی معروف سابق عالمی خاتون کھلاڑی بلی جین کنگ امریکی کانگریس کا گولڈ میڈل پانے والی پہلی انفرادی خاتون کھلاڑی بن گئیں۔

امریکی صدرجوبائیڈن کے دستخط کرنے سے پہلے امریکی سینیٹ اور ایوان نمائندگان نے اس اعزاز کی مظوری دی۔

قبل ازیں 9 انفرادی ایتھلیٹس اور1980 کی امریکی اولمپک ٹیم کو کانگریشنل گولڈ میڈل سے نوازا گیا تھا۔

اپنے کیریئر کے دوران 80 سالہ بلی جین کنگ نے سنگلز، ڈبلز اورمکسڈ ڈبلز میں 39 گرینڈ سلم ٹائٹل جیتے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں