بلوچستان حکومت نوجوانوں کے لیے اقدامات کررہی ہے، سرفراز بگٹی

بلوچستان حکومت نوجوانوں کے لیے اقدامات کررہی ہے، سرفراز بگٹی


وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ شہدا نے ملک کی حفاظت کےلیےاپنا خون بہایا ہے، بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

کوئٹہ میں تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا مستحق بچے بلوچستان کے دور دراز علاقوں سے ہائی اسکول سے تعلیم حاصل کر رہے ہیں، ہم نے انہیں میرٹ کی بنیاد پر منتخب کیا ہے، ان بچے اور بچیوں کی اگلے 16 سال کی تعلیم حکومت بلوچستان برداشت کرے گی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بتایا کہ یہ ان بچوں پر منحصر ہے کہ وہ ڈاکٹر بننا چاہیں، یا وکیل، انجینئر بنیں یا پھر سائنسدان بننا چاہیں، اگلے 16 سال تک تعلیم کی ذمہ داری بلوچستان حکومت کی ہوگی، اگلے 16 بعد یہی بچے پاکستان کی خدمت کریں گے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا اقلیتیوں سے متعلق کہنا تھا کہ یہ اقلیت نہیں ہیں بلکہ یہ ایسے ہی اچھے پاکستانی ہیں جیسے کہ ہم ہیں اور وہ معاشرے میں اوپر آنے کے مستحق ہیں، کیوں ہم نے طے کرلیا ہے کہ اقلیت سے تعلق رکھنے والا شخص سوئپر بھرتی ہوگا، کیوں وہ بلوچستان کا چیف سیکریٹری نہیں بن سکتا؟ اس کا بھی حق ہے کہ وہ آگے بڑھیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بتایا کہ اقلیتوں کے لیے اسکالرشپس کا اعلان کیا ہے، اس سے اہم ’کراس جینڈر‘ ہے، جو چھوٹی عمر کے بچے کراس جینڈر قرار دیے جاتے ہیں تو ان سے فیملی اور رشتے دار لاتعلق ہوجاتے ہیں، ہم اسے بھکاری بنانے کے لیے معاشرے میں چھوڑا ہے کہ وہ سڑکوں پر پھرے اور بھیک مانگے، ہمیں انہیں اٹھانا ہے اورمعاشرے کا اہم حصہ بنانا ہے۔

سابق وزیر داخلہ بلوچستان نے بتایا کہ انہیں معاشرے کا حصہ بنانے کے لیے اسکولوں میں داخلہ دلوائیں گے، انہیں ٹیکنیکل ایجوکیشن میں داخلہ دلوائیں گے، جس سے وہ کوئی ہُنر سیکھیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں