بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب 58 ارکین حلف اٹھا لیا

بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب 58 ارکین حلف اٹھا لیا


بلوچستان اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے آج حلف اٹھا لیا جہاں اسپیکر زمرک خان نے 58 اراکین سے حلف لیا۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس نومنتخب رکن زمرک خان اچکزئی کی زیر صدارت ہوا جس میں 58 اراکین شریک ہوئے۔

اجلاس میں قیام امن کے دوران شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

اسمبلی اجلاس میں 65 منتخب ارکان میں سے 58 نومنتخب اراکین نے حلف اٹھایا۔

کچھ اراکین اجلاس میں شریک نہیں ہوئے جبکہ تین حلقوں پر نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے کے سبب انتخاب کا عمل مکمل نہیں ہو سکا۔

سردار اختر مینگل نے اپنی قومی اسمبلی کی نشست رکھتے ہوئے صوبائی اسمبلی کی نشست چھوڑ دی جبکہ میر سرفراز بگٹی، میر صادق سنجرانی اور جام کمال کوئٹہ میں موجود نہ ہونے کے باعث حلف نہیں لے سکے۔

اسی طرح بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی۔21 حب، حلقہ پی بی۔7 نصیر آباد اور حلقہ پی بی۔14 زیارت پر کسی بھی امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ہے۔

بعدازاں بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل 3 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

بلوچستان اسمبلی میں کل 12 بجے تک اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی فارم جمع کرائے جائیں گے۔

دوپہر 3 بجے ہونے والے اجلاس میں خفیہ رائے شماری سے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں