بریٹنی اسپیئرز کے سیم اصغری کیلئے اپارٹمنٹ کا ماہانہ 10 ہزار ڈالر کرایہ ادا کرنے کا انکشاف

بریٹنی اسپیئرز کے سیم اصغری کیلئے اپارٹمنٹ کا ماہانہ 10 ہزار ڈالر کرایہ ادا کرنے کا انکشاف


معروف امریکی گلوکارہ بریٹنی اسپیئرز کے بارے میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ وہ سیم اصغری کے ایک اپارٹمنٹ کے لیے ماہانہ 10 ہزار ڈالر کرایہ ادا کر رہی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، بریٹنی اسپیئرز کے شوہر سیم اصغری نے ان سے علیحدگی اختیار کرلی ہے اور اب وہ گلوکارہ کے ساتھ ان کے گھر پر نہیں رہتے۔

رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ابھی سیم اصغری جس اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں برٹنی اسپیئرز اس اپارٹمنٹ کا ماہانہ 10 ہزار ڈالر کرایہ ادا کر رہی ہیں۔

گلوکارہ کے مداحوں کی جانب سے ان کے اس اقدام کی تعریف کی جارہی ہے۔

گلوکارہ بریٹنی اسپیئرز کی سیم اصغری سے بھی شادی ناکام ہوگئی، 6 سال سے قائم محبت اور 13 ماہ کی شادی کا رشتہ طلاق تک پہنچ گیا۔

سیم اصغری نے گلوکارہ سے علیحدگی کی درخواست لاس اینجلس کاؤنٹی کی کورٹ میں دائر کردی ہے۔

اُنہوں نے گلوکارہ بریٹنی اسپیئرز پر گھریلو ملازم کے ساتھ جنسی تعلق کا الزام بھی لگایا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں