برمنگھم کامن ویلتھ گیمز؛ پاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن نے کھلاڑیوں کو ٹرائلز کیلیے طلب کرلیا

برمنگھم کامن ویلتھ گیمز؛ پاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن نے کھلاڑیوں کو ٹرائلز کیلیے طلب کرلیا


 لاہور: برمنگھم کامن ویلیتھ گیمز کے لیے پاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن نے 16 کھلاڑیوں کو ٹرائلز کے لیے مدعو کرلیا۔

دو روزہ ٹرائلز 11 مئی سے لاہور میں شروع ہوں گے، ٹرائلز میں بہترین پرفارمنس دینے والے دو مرد اور دو خواتین کھلاڑیوں کا انتخاب کامن ویلتھ گیمز کے لیے ہوگا۔

ٹرائلز کے لیے رینکنگ میں موجود آٹھ بہترین لڑکے اور لڑکیوں کو بلایا گیا ہے۔

مدعو کردہ کھلاڑیوں میں مراد علی، مقیت طاہر، محمد علی، عرفان بھٹی، راجا حسنین انجم بشیر، اویس زاہد اور ذوالقرنین حیدر شامل ہیں جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں ماہور شہزاد، پلوشہ بشیر، الجا طارق، غزالہ صدیق، بشریٰ قیوم، زبیرہ اسلام، سحرہ اکرام اور امل منیب کو طلب کیا گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں