برطانوی شاہی خاندان میں ایک اور شہزادے کا اضافہ


لندن: برطانوی شاہی خاندان میں ایک اور شہزادے کا اضافہ ہوگیا، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن کے ہاں بچے کی ولادت مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے ہوئی ہے ، شہزادی میکھن مارکل اور نومولود شہزادہ دونوں صحت مند ہیں۔

شاہی خاندان کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نومولود شہزادے کا وزن 7 پاؤنڈ 3 اونس (3 کلو اور 260 گرام) ہے اور بچے کا نام ایک دو روز میں رکھا جائے گا۔

شہزادہ ہیری کا بچے کی ولادت کے بعد انٹرویو میں کہنا تھا کہ زچہ و بچہ دونوں خیریت سے ہیں اور وہ والد بننے پر خوشی سے نہال ہیں۔

شہزادہ ہیری کا نومولود بیٹا برطانوی تخت کے جانشینوں کی فہرست میں ساتویں نمبر پر ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس مئی میں شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شادی ہوئی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں