بحریہ ٹاون کے سربراہ ملک ریاض نے پاکستانی طلبہ کے لیے پی ایچ ڈی سپورٹ پروگرام کا اعلان کیا ہے۔
اس پروگرام کے تحت ہر سال پاکستان کی پانچ یونی ورسٹیز سے 25 طلبا کو بیرون ملک پی ایچ ڈی کے لیے بھیجا جائے گا جس کے اخراجات بیگم اختر رخسانہ میموریل ٹرسٹ بحریہ ٹاون برداشت کرےگا۔
بحریہ ٹاون کے ملک ریاض نے جیونیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سال 25 طلبہ کو بیرون ملک پی ایچ ڈی کے لیے بھیجاجائےگا جس کے لیے دنیا بھر کی 200 یونیورسٹیوں سے رابطہ کیا گیا ہے۔
ملک ریاض کے مطابق ابتدامیں این ای ڈی یونیورسٹی کراچی، یونی ورسٹی آف انجینئرنگ لاہور، پنجاب یونیورسٹی لاہور، پشاور یونیورسٹی اور قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آبادکے طلبہ کا انتخاب کیا گیا ہے۔
منتخب کیے گئے طلبا بیرون ملک سے سائنس اور ٹیکنالوجی میں پی ایچ ڈی کرسکیں گے۔
پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر پاکستانی طلبہ سے بانڈ سائن کرایا جائےگا،جس کے تحت پاکستانی طلبہ وطن آکر ملک کی خدمت کرنے کے پابند ہوں گے۔
ملک ریاض نے بتایا کہ یہ پراجیکٹ بیگم اختر رخسانہ میموریل ٹرسٹ کے تحت شروع کیا جا رہا ہے۔