بحراوقیانوس میں غرق ٹائی ٹینک کی تازہ ترین ویڈیو جاری


امریکی ماہرین کی غوطہ خور ٹیم نے 14 سال میں پہلی بار بحر اوقیانوس کی گہرائی میں اتر کر جدید کیمروں کی مدد سے بحری جہاز ٹائی ٹینک کے ملبے کی تازہ ترین ویڈیو جاری کر دی۔

ٹائی ٹینک کے مسافر کی جیب سے ملنے والا خط ایک کروڑ 66 لاکھ روپے میں نیلام

13 ہزار فٹ نیچے سمندر کی تہہ میں بنائی گئی اس ویڈیو میں جہاز کے ملبے کو سمندری نمک، لوہا کھانیوالے بیکٹریا اور طاقتور لہروں کی وجہ سے زنگ آلود ہوتا دیکھا جاسکتا ہے۔

کینیڈا کے قریب سمندر کی تہہ میں بنائی گئی اس ہائی ڈیفی نیشن رنگین ویڈیو کو حاصل کرنے کے لئے سائنسی ماہرین کی خوطہ خور ٹیم کو آٹھ دنوں میں پانچ بار سمندر کی تہہ میں اترنا پڑا۔


اپنا تبصرہ لکھیں