بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن، مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور دبنگ سلمان خان تینوں ہی اگر ایک تصویر میں ہوں تو مداح اسے ٹریٹ سے کم نہیں سمجھتے، ایسی ہی ایک یادگار تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس نے پرانی یادیں تازہ کردی ہیں۔
امیتابھ بچن اور بالی وڈ خانز کے مداح ایک براہمسترا اداکار نے ٹوئٹر پر ماضی کی ایک یادگار تصویر شیئر کی جس میں امیتابھ بچن، سلمان خان، عامر خان سمیت آنجہانی اداکارہ سری دیوی بھی موجود ہیں۔
مذکورہ اداکار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ‘یہ تصویر لندن میں ’جمعہ چمہ‘ کانسرٹ کی ریہرسل کے دوران ویمبلے اسٹیڈیم میں لی گئی تھی، جہاں 70 ہزار افراد نے شرکت کی’۔
اس یادگار تصویر کو امیتابھ بچن نے بھی ری ٹوئٹ کی اور لکھا کہ ’یہ وہ وقت تھا جب ویمبلے اسٹیڈیم میں اس سے قبل بھارت کا کوئی کانسرٹ نہیں ہوا تھا اور میرے اصرار کرنے پر پہلی دفعہ عامر اور سلمان آئے تھے‘۔
دوسری جانب مداحوں نے تبصرے کرتے ہوئے امیتابھ بچن کی دیگر یادگار تصاویر بھی شیئر کیں۔
ایک صارف نے اپنا تجربہ بھی بیان کیا اور لکھا کہ ’15 ستمبر 1990 کو ہونے والے اس کانسرٹ کے وقت میں 11 برس کا تھا، میں وہ دن نہیں بھلا سکتا’۔
ایک صارف نے تو اُس کانسرٹ کی یوٹیوب ویڈیو بھی ڈھونڈ نکالی۔