بالی ووڈ کے نامور اداکاروں کی بیویاں کون کونسے بزنس کررہی ہیں؟


 ممبئی: بالی ووڈ کے نامور اور کامیاب ترین اداکاروں کی خوبصورت بیویوں کے کاروباروں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

بالی ووڈ اسٹارز کی طرح، اُن کی بیویوں نے بھی اپنا کیریئر بنایا رکھا ہے، اداکاروں کی بیویاں مختلف شعبوں میں ملین ڈالرز کے کامیاب بزنس چلا رہی ہیں جس کے ذریعے، اُن کے اثاثوں کی مالیت میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

اس رپورٹ میں جانتے ہیں کہ فیشن اور فلم پروڈکشن سے لیکر ڈیزائننگ تک بالی ووڈ اسٹارز کی بیویاں کون کونسے کاروبار کررہی ہیں۔

شاہ رخ خان:

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان انٹیریئر ڈیزائنر ہونے کے ساتھ ساتھ فلم پروڈیوسر بھی ہیں، وہ اب تک کئی معروف شخصیات کے گھر، دفاتر اور ریستوران ڈیزائن کرچکی ہیں۔

گوری خان اپنے شوہر شاہ رخ خان کے ہمراہ “ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ” کی شریک مالک بھی ہیں۔

سنجے دت:

بھارت کے ‘سنجو بابا’ کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت کی اہلیہ منیاتا دت ایک کاروباری خاتون ہونے کے ساتھ ہی اپنے شوہر کا پروڈکشن ہاؤس بھی سنبھال رہی ہیں۔

اکشے کمار:

معروف اداکار اکشے کمار کی اہلیہ و اداکارہ ٹوئنکل کھنہ ‘مسز فنی بونز موویز’ نامی پروڈکشن ہاؤس کی ملک ہیں، اس کے علاوہ، وہ پیشہ ورانہ طور پر مصنفہ اور کالم نگار بھی ہیں۔

ٹوئنکل کھنہ کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتابوں میں ‘مسز فنی بونز’ اور ‘دی لیجنڈ آف لکشمی پرساد’ شامل ہیں۔

ورون دھون:

معروف اداکار ورون دھون کی اہلیہ نتاشا دلال فیشن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نیویارک سے ڈگری حاصل کرکے فیشن ڈیزائنر بنیں، وہ ‘نتاشا دلال’ کے نام سے اپنا ایک برانڈ چلا رہی ہیں، اس برانڈ  کے برائیڈل جوڑے کافی مشہور ہیں۔

سنیل شیٹی:

سینیئر اداکار سنیل شیٹی کی اہلیہ منا شیٹی بھارت کے ایک مقبول ڈیزائنر برانڈ ‘منا اور ایشا’ کی مالک ہیں، اُنہوں نے فیشن اور ریئل اسٹیٹ ایجنسی میں سرمایہ کاری بھی کررکھی ہیں اور وہ ‘دی چلڈرن آف انڈیا’ کے فلاحی اقدامات میں بھی کافی سرگرم رہتی ہیں۔

جتیندر:

بالی ووڈ کے سینیئر اداکار جتیندر کی اہلیہ شوبھا کپور پروڈکشن ہاؤسز ‘بالاجی ٹیلی فلمز’ کی منیجنگ ڈائریکٹر ہیں، اس پروڈکشن ہاؤس نے بھارت کی انٹرٹینٹمنٹ انڈسٹری کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں