بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے لالچی ہونے کا اعتراف کرلیا


ابو ظبی: بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے لالچی ہونے کا اعتراف کرلیا۔

ابوظبی میں انٹرنینشل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈ میں شاہ رخ خان نے فلم ‘ جوان ‘ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ 4 سال بعد فلموں کی دنیا میں واپسی اچھی لگی۔ شائقین کی جانب سے مجھے بہت محبت اور خوشی ملی لیکن وہ کم تھی کیونکہ میں نے طویل عرصے بعد کوئی فلم کی ہے۔

شاہ رخ خان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ایوارڈز بہت پسند ہیں۔ یوں سمجھ لیں کہ میں ایوارڈز کا لالچی ہوں۔ مجھے یہ سب بہت اچھا لگ رہا ہے۔ شاہ رخ  خان کی 2023 میں 2 بلاک بسٹر فلموں ‘پٹھان’ اور ‘جوان’ کے ذریعے بالی ووڈ میں واپسی ہوئی۔ اس سے قبل شاہ رخ خان کو پروفیشنل اور ذاتی زندگی میں مشلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات استعمال کرنے کے کیس میں جیل کی ہوا کھانا پڑی جبکہ ‘پٹھان’ اور ‘جوان’ سے قبل شاہ رخ کی متعدد فلمیں باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوئی تھیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں