بابر اعظم کی سوشل میڈیا پوسٹ پر مداحوں نے دل کا حال سنادیا

بابر اعظم کی سوشل میڈیا پوسٹ پر مداحوں نے دل کا حال سنادیا


قومی کرکٹرز کا اپنی فٹنس اور پریکٹس کی ویڈیو جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے مرحلے سے ہی باہر  ہونے والے پاکستان ٹیم کے کھلاڑی انفرادی ٹریننگ میں مصروف ہیں۔

اس مرتبہ کپتان بابر اعظم نے ذاتی ٹرینر کی نگرانی میں جِم ٹریننگ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔

بابر اعظم کی ویڈیو پر سیکڑوں لوگوں نے ان کی حمایت کی جبکہ ان پر تنقید کرنے والوں کی تعداد بھی کافی ہے۔

بابر اعظم کی پوسٹ پر مداحوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی پر بھی سوال اٹھایا۔


اپنا تبصرہ لکھیں