بابراعظم ویرات کوہلی کے ہم پلہ قرار


ممبئی: 

 بھارت کے سابق اوپنر آکاش چوپڑا نے بابر اعظم کو ویرات کوہلی کے ہم پلہ قرار دے دیا۔

آکاش چوپڑا نے دونوں بیٹسمینوں کے موازنے سے متعلق بحث کا حصہ بنتے ہوئے کہا کہ پاکستانی بیٹسمین صلاحیتوں اور پرفارمنس میں ویرات کوہلی کے ہم پلہ ہیں، میں انھیں موجودہ بگ 4 بیٹسمینوں کے برابر قرار دیتا ہوں، انھوں نے کہاکہ جو بیٹسمین ٹوئنٹی 20 میں نمبر ون، ون ڈے میں نمبر 3 اور ٹیسٹ میں نمبر 5 ہو اسے دنیا کے بہترین 4 بیٹسمینوں میں شامل کیوں نہیں کیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی، اسٹیون اسمتھ، کین ولیمسن اور جوئے روٹ کو ’فیب فور‘ یا بگ 4 کہا جاتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں