بابراعظم آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل


دبئی: 

آئی سی سی نے 2019 کے سالانہ ایوارڈز کا اعلان کردیا گیا تاہم فہرست میں کوئی بھی پاکستان کھلاڑی جگہ نہیں بناسکا۔

آئی سی سی کے سالانہ ایوارڈز حاصل کرنے والوں کی فہرست میں اس بار کوئی پاکستانی بھی جگہ نہیں بناسکا تاہم  پاکستان کے بابراعظم واحد کرکٹر ہیں جن کو  آئی سی سی کی بہترین ون ڈے ٹیم میں جگہ مل سکی ہے البتہ ٹیسٹ ٹیم میں کسی پاکستانی کو شامل نہیں کیا گیا۔

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز کو بہترین ٹیسٹ بولر کا ایوارڈ دیا گیا، انہوں نے مجموی طورپر59  وکٹیں اپنے نام کیں۔  ورلڈکپ میں انگلینڈ کو چیمپئن بنوانے میں اہم کردار ادا کرنے  والے بن اسٹروکس کو آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ائیر کی سرگیری سوبرز ٹرافی  دی گئی ہے۔

بھارتی بلے باز روہت شرما ون ڈے کرکٹ کے بہترین بلے باز قرار دیئے گئے ہیں۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو سپرٹ آف دی کرکٹر ایوارڈ کے لیے  چنا گیاہے۔ بھارت کے دیپک چہار کو ٹی ٹوئنٹی  پرفارمر آف دی ائیر جب کہ مارنس لابو شین کو ایمرجنگ کرکٹر آف دی ائیر ایوارڈ کا مستحق ٹھہرایا گیا ہے۔ رچرڈ النگورتھ کو  بہترین امپائر آف دی ائر کا ایوارڈ  دیاگیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں