ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) انڈر 19 کوالیفائرز کیلئے پاکستان کی 23 رکنی فٹبال ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔
زید عمر کو پاکستان انڈر 19 فٹبال ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ مامون موسیٰ خان نائب کپتان ہوں گے۔
اے ایف سی انڈر 19 کوالیفائرز میں گروپ اے کے میچز 22 سے 29 نومبر تک عمان میں ہوں گے، یہ مقابلے پہلے دو نومبر سے عراق میں ہونا تھے جنہیں وہاں کے خراب حالات کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا۔
ایونٹ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم گروپ میں عراق، عمان، فلسطین اور کویت سے مقابلہ کرے گی۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن نے کوالیفائرز کیلئے پاکستان کی 23 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے، زید عمر کپتان جبکہ مامون موسیٰ خان نائب کپتان ہوں گے۔
ٹیم میں 3 گول کیپرز سلمان الحق، محمد ابرار اور حظیفہ سکندر شامل ہیں۔ ڈیفینڈرز علی عمران، سعید خان، اسد اللہ، محمد سہیل، شیراز ایوب بھی پاکستان انڈر 19 فٹبال ٹیم میں شامل کئے گئے ہیں جبکہ مڈ فیلڈرز عالمگیر خان غازی، شیاک دوست، محمد بلال، اسد علی، توقیر الحسن، محمد صالح اور جاوید اکبر کو بھی اسکواڈ میں منتخب کیا گیا ہے۔
فارورڈز کی پوزیشن پر عاقب علی، محمد وحید، فرحان خان، محمد عبداللہ، مظہر غفار اور زبیر سلیم بھی ٹیم میں منتخب ہوئے ہیں۔