ای سی سی اجلاس، تیل و گیس کی تلاش کیلیے سرمایہ کاری بڑھانے کی منظوری


اسلام آباد:  کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایف بی آرریفنڈ سیٹلمنٹ کمپنی لمیٹڈ‘کے تحت جاری کردہ 30 ارب روپے کے بانڈزکے عوض اتنی ہی رقم کی ٹیکنکل سپلیمنٹری گرانٹ کی ادائیگی اورچیکوں کی صورت میں سیلز ٹیکس ریفنڈز اداکرنے، ملک میں تیل کی تلاش اور پیداوار بڑھانے کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے اورکاروباری سہولتوں کو بہتر بنانے کے لیے منظوری دیدی۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس گذشتہ روز(بدھ) یہاں مشیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزرات توانائی(پٹرولیم ڈویژن) کی تجویز پر ملک میں تیل کی تلاش اور پیداوار بڑھانے کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے اور کاروباری سہولتوں کو بہتر بنانے کیلیے منظوری،توسیع، تجدید،منسوخی اور دیگر ضمنی امورسے متعلق اٹھارہ ملکی قوانین اور ان سے جڑے لگ بھگ پچیس قانونی مراحل کوآسان اورسادہ بنانے کے لیے انرجی ٹاسک فورس اور سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تجویزکردہ ترمیمات اور ان ترمیمات کو متعلقہ قوانین میں ضم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں