ایک ہفتے کے دوران ملک میں 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ


ایک ہفتے کے دوران ملک میں 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 حکومت نے سو جتن کرلیے لیکن مہنگائی کاطوفان تھمنے میں نہیں آرہا، گندم درآمد کیے جانے کے باوجود آٹے کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے او رایک ہفتے کے دوران 20 کلوآٹے کا تھیلا 28 روپے مہنگا ہوگیا۔

18 روپے اضافے کےساتھ ٹماٹر 128 روپے فی کلو  اور پیاز 10 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی میں اضافے کے اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران چکن 8 روپے 74 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔

انڈے 15 روپے 41 پیسے فی درجن مہنگے، چینی بھی ایک روپیہ فی کلو مہنگی ہوگئی۔

ایک ہفتے کے دوران آلو 2 روپے 20 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، ایل پی جی کا ساڑھے 11 کلو کا گھریلو سلنڈر 5 روپے مہنگا ہوا۔

گھی، دال چنا، دال مسور، چاول، دہی اور تازہ دودھ،گوشت، چائے لہسن کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 24 اشیائے  ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ چار اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی، 23ا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔


اپنا تبصرہ لکھیں