ایک ہزار کروڑ روپے کا آن لائن فراڈ، فلم اسٹار گووندا سے تفتیش ہوگی

ایک ہزار کروڑ روپے کا آن لائن فراڈ، فلم اسٹار گووندا سے تفتیش ہوگی


بالی ووڈ اسٹار گووندا سے ایک ہزار کروڑ روپے کی آن لائن فراڈ اسکیم سے تعلق کے سلسلے میں تفتیش کی جائے گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گووندا نا تو ملزم ہیں نا ہی ان پر شک ہے لیکن وہ معاشی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو) نامی ایجنسی کیلئے گواہ بن سکتے ہیں۔

ایک کمپنی نے کرپٹو سرمایہ کاری کے نام پر غبن کیا ہے، گووندا نے ویڈیوز کے ذریعے اس کمپنی کی تشہیر کی تھی۔

ای او ڈبلیو کے آئی جی نے کہا کہ ہم جلد ہی ممبئی ایک ٹیم بھیجیں گے جو گووندا سے پوچھ گچھ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ فلم اسٹار نے مذکورہ کمپنی کے گوا میں منعقدہ فنکشن میں شرکت کی تھی اور کچھ ویڈیوز بنا کر اس کی تشہیر بھی کی تھی۔

کمپنی نے 10 ہزار افراد سے 30 کروڑ روپے ہتھیائے ہیں، جن میں بہار، اترپردیش، پنجاب، راجستھان، ہریانہ، دہلی، جھارکھنڈ اور دیگر ریاستوں میں موجود سرمایہ کار شامل ہیں۔

بھارتی ایجنسی نے 7 اگست کو کمپنی کے کنٹری ہیڈ اور ریاست اڑیسہ کے سربراہ کو گرفتار کرلیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں