اسلام آباد: ایک ماہ کے لیے فی یونٹ بجلی 3 روپے 49 پیسے مہنگی کرنےکی درخواست نیپرا میں جمع کرادی گئی۔
فی یونٹ بجلی 3 روپے49 پیسے مہنگی کرنےکی درخواست سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا سےکی ہے۔
درخواست اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔
نیپرا کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کی 30 مئی کو سماعت ہوگی۔
درخواست کی منظوری پر صارفین پر ساڑھے 34 ارب روپےکا بوجھ منتقل ہوسکتا ہے، ممکنہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔