ایک دوسرے پر حملوں کے بعد حزب اللہ اور اسرائیل نے ایک دوسرے کو کشیدگی نہ بڑھانے کا پیغام دیا ہے۔
لبنان پر اسرائیلی جارحیت کے بعد حزب اللّٰہ نے جوابی کارروائی میں اسرائیل پر سیکڑوں میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کردیا۔
اس حوالے خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ حزب اللّٰہ اور اسرائیل نے ایک دوسرے کو کشیدگی نہ بڑھانے کا پیغام دیا۔
سفارتی ذرائع نے خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیل اور لبنان نے ثالثوں کے ذریعے کشیدگی نہ بڑھانے کے پیغام کا تبادلہ کیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پیغام میں فریقین نے کہا کہ بمباری کا تبادلہ ہوگیا اب باضابطہ جنگ نہیں چاہتے۔