ایک اوراغوا کی واردات! انتظامیہ سوئی رہی


کراچی میں اغوا کی ایک اور واردات نے شہرکے سیکیورٹی انتظامات پرسوالیہ نشان کھڑا کردیا۔ ڈیفنس کے علاقے میں نامعلوم افراد اسلحہ کے زور پر گھر میں کام کرنے والے 2 بھائیوں کو اٹھا کرلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کاکہناہے کہ ڈیفنس میں دو سگے بھائی بنگلےسے غائب ہوگئے، دونوں بھائی حسین اور ابراہیم ایک بنگلے میں کام کرتے تھے۔

پولیس کا کہناہے کہ غائب ہونے والے بھائیوں کی گمشدگی کا مقدمہ ان کے بھائی منظور کی مدعیت میں4 نامعلوم ملزمان کےخلاف ڈیفنس تھانے میں اغواء کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا۔

منظور کے مطابق 16 جنوری کی رات کو 11 بجے نامعلوم افراد اس بنگلے میں آئے جہاں میرے دونوں بھائی کام کرتے تھے اور میرے بھائیوں کو کالے رنگ کی ویگو گاڑی میں ڈال کر لے گئے ۔

منظور نے مزید بتایا کہ اگلے روز صبح 9 بجے میرے کزن نے بھائیوں کی گمشدگی کی اطلاع دی۔

دوسری جانب ڈیفنس پولیس کا کہنا ہے کہ وہ مختلف پہلوئوں سے اغوا کی واردات کا جائزہ لے رہی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں