ایڑی میں اکثر درد رہتا ہے تو اس کی وجہ جان لیں


کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ کے پیر اور ٹخنے 26 ہڈیوں اور 33 جوڑوں سے بنتے ہیں ؟ جن میں ایڑی پیر کی سب سے بڑی ہڈی ہے۔

اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ ایڑی میں درد یا تکلیف پیروں کا سب سے عام مسئلہ ہے۔

عام طور پر یہ درد ایڑی کے اندر یا اس کے پیچھے ہوتا ہے جہاں پنڈلی سے ایڑی تک آنے والا طاقتور پٹھا ایڑی کی ہڈی سے جڑتا ہے، کئی بار یہ درد ایڑی کے سائیڈ میں بھی محسوس ہوتا ہے۔

اگر یہ درد ایڑی کے اندر ہو تو اسے plantar fasciitis کہا جاتا ہے جو ایڑی میں درد کی سب سے عام وجہ ہے جبکہ ایڑی کے پیچھے درد کو Achilles tendinitis کہا جاتا ہے۔

اکثر اوقات یہ درد کسی چوٹ کا تنیجہ نہیں ہوتا جو شروع میں زیادہ نہیں ہوتا مگر اس کی شدت بڑھ جاتی ہے اور کئی بار ہلنا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔

عام طور پر یہ درد بغیر علاج کے ہی ختم ہوجاتا ہے مگر کئی بار یہ برقرار رہتا ہے اور دائمی بھی بن جاتا ہے۔

ایڑی کے درد کی عام وجوہات

ایڑی کے نیچے ہونے والا درد عام طور پر بہت زیادہ دباﺅ کا نتیجہ ہوتا ہے جس سے پاﺅں کی جھلی کی بافتوں کو نقصان پہنچتا ہے اور درد اور اکڑن کی شکایت ہوتی ہے۔

ایڑی کے پیچھے ہونے والا درد پنڈلی سے ایڑی تک آنے والے پٹھے کو پہنچنے والی چوٹ کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔

اسی طرح موچ بھی اس کی وجہ ہوسکتی ہے کسی قسم کا فریکچر، جوڑوں میں پانی بھرجانے، جوڑوں کے امراض یا ہڈیوں کی کوئی بیماری ھبی اس کی وجہ ہوسکتے ہیں۔

اس سے بچنا کیسے ممکن؟

ویسے تو ایڑی میں درد کی مکمل روک تھام تو ممکن نہیں مگر کچھ آسان نکات سے چوٹ اور درد سے بچنے کی کوشش ضرور کرسکتے ہیں جو درج ذیل ہیں:

مناسب فٹنگ والے جوٹوں کا استعمال جو پیروں کو سپورٹ فراہم کریں

جسمانی سرگرمی کے لیے درست جوتوں کا انتخاب

ورزش سے قبل مسلز کو اسکریچ کریں

جسمانی سرگرمیوں کے دوران رفتار

صحت بخش غذا

تھکاوٹ یا مسل میں تکلیف پر آرام

صحت مند جسمانی وزن کو برقرار رکھنے کی کوشش

تکلیف کو دور کیسے کریں؟

اگر ایڑی میں درد ہے تو کچھ طریقوں سے آپ اسے کم کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں، جو درج ذیل ہیں:

جتنا ہوسکے آرام کریں

روزانہ 2 بار 10 سے 15 منٹ کے لیے برف سے ٹکور کریں

عام درد کش ادویات کا استعمال

ایسے جوتے پہنیں جو زیادہ ٹائٹ نہ ہوں

ایڑی کو زمین پر رکھنے کی بجائے اوپر اٹھا کر رکھیں

ڈاکٹر سے کب رجوع کریں

اگر آپ کو اکثر ایڑی میں تکلیف ہوتی ہے تو ممکنہ طور پر سب سے پہلے تو گھریلو نسخوں کو ہی آزمائیں گے جیسے آرام، تاہم اگر یہ درد 2 سے 3 ہفتوں میں بہتر نہیں ہوتا تو ڈاکٹر سے رجوع کرلینا چاہیے۔

کچھ علامات میں ڈاکٹر سے فوری رجوع کرنا چاہیے جو کہ درج ذیل ہیں :

شدید درد

اچانک درد ہونا

ایڑی میں سرخی نظر آنا

ایڑی سوج جانا

درد کے باعث چلنے سے قاصر ہوجانا

ایڑی کے درد سے کیا پیچیدگیاں ہوسکتی ہیں؟

ایڑی کے درد چلنے پھرنے سے معذور کرسکتا ہے اور روزمرہ کی سرگرمیاں متاثر ہوسکتی ہیں۔ چلنے کا انداز متاثر ہوسکتا ہے، اگر ایسا ہو تو جسمانی توازن بگڑ سکتا ہے اور گرنے کا خطرہ بڑھتا ہے، جبکہ انجری کا خطرہ بھی زیادہ ہوجاتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں