ایم ایس دھونی کے فلمی سفر کا آغاز؛ پہلے پروجیکٹ کا اعلان

ایم ایس دھونی کے فلمی سفر کا آغاز؛ پہلے پروجیکٹ کا اعلان


بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے فلمی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے اپنے پہلے پراجیکٹ کا اعلان کردیا۔

ایم ایس دھونی کرکٹ کے بعد اب فلمی دنیا میں بھی جھنڈے گاڑ نے کو تیار ہیں، انہوں نے فلم انڈسٹری میں ایک پروڈیوسر کی حیثیت سے انٹری دی ہے۔

2 برس قبل اپنے پروڈکشن ہاوٗس کی بنیاد رکھنے والے مہندرا سنگھ دھونی نے کئی ڈاکومینٹریز بنائی ہیں ،جن میں “دی ہائیڈن ہندو”,”رور آف دا لائن”اور”بلیز ٹو گلوری”شامل ہیں۔

اب وہ تامل فلم انڈسٹری میں بحیثیت فلم پروڈیوسر ڈیبیو کررہے ہیں۔

گزشتہ روز دھونی کے پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے اپنی پہلی تامل فلم “لیٹس گٹ میریڈ “کا اعلان کیا گیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں