ایمبر ہرڈ کی نئی فلم کے ورلڈ پریمیئر کیساتھ سوشل میڈیا پر واپسی

ایمبر ہرڈ کی نئی فلم کے ورلڈ پریمیئر کیساتھ سوشل میڈیا پر واپسی


ہالی ووڈ اداکارہ ایمبر ہرڈ نے گزشتہ برس دسمبر میں دائر ہونے والے ہتک عزت کیس کے بعد پہلی بار فلم ان دی فائر کے ورلڈ پریمیئر کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے سابق شوہر کو کرارا جواب دے دیا۔

37 سالہ اداکارہ ایمبر ہرڈ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اٹلی میں ہونے والے ٹورمینا فلم فیسٹیول سے فلم ان دی فائر کے ورلڈ پریمیئر کی تصاویر شیئر کی اور اپنے لاکھوں مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’ ٹورمینا فلم فیسٹیول میں میری آنے والی نئی فلم کے اس قدر شاندار استقبال پر آپ سب کا بے حد شکریہ‘۔

انہوں نے گزشتہ ہفتے کے اختتام کو ناقابل فراموش قرار یتے ہوئے مزید لکھا کہ ’یہ ایک ناقابل فراموش ویک اینڈ تھا‘ اور ساتھ ہی انسٹا اسٹوری میں بھی فلم کے ورلڈ پریمیئر کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ کی یہ 19 دسمبر 2022 کے بعد سے پہلی سوشل میڈیا پوسٹ ہے۔ انہوں نے اپنی گزشتہ آخری پوسٹ کے ذریعے سابق شوہر جانی ڈیپ کے ہمراہ ہتک عزت کیس میں صلح کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ایمبر ہرڈ نے لکھا تھا کہ میں نے کافی سوچنے کے بعد اپنے سابق شوہر جانی ڈیپ کے ساتھ لاکھوں ڈالر ہرجانے کے ہتک عزت کیس میں تصفیے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اداکارہ نے پوسٹ میں لکھا کہ ’میں اپنی اپیل واپس لے رہی ہوں اور کیس کا تصفیہ چاہتی ہوں کیونکہ میں ایک اور ٹرائل کا سامنا نہیں کرنا چاہتی‘۔

امبر نے مزید لکھا کہ ’کافی مشاورت کرنے کے بعد میں نے تصفیہ کرنے کا مشکل فیصلہ کیا ہے۔ میں نے یہ فیصلہ امریکی عدالتی نظام پر بداعتمادی کے بعد کیا ہے‘۔

واضح رہے کہ امریکی ریاست ورجینیا کی جیوری نے جانی ڈیپ کیس کا فیصلہ سنادیا جس کے مطابق جانی ڈیپ کو بہت بدنام کرنے پر سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ 15 ملین ڈالر جرمانہ دیں گی جبکہ ایمبر ہرڈ پر غلط الزام لگانے پر ڈیپ سابقہ بیوی کو 2 ملین ڈالر دیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں