ایف بی آر کو ٹیکس وصولی میں کراچی بازی لے گیا


کراچی: ملک بھرکے شہروں کے تجارتی مراکز اور مارکیٹوں سے ٹیکس وصولیوں میں ملک کے معاشی حب کراچی کی مارکیٹیں بازی لے گئیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ملک بھر کی مارکیٹوں کے سروے کے نتائج کے مطابق کراچی کی 6 مارکیٹوں جن میں صدر، طارق روڈ، کلفٹن، گولیمار، ڈی ایچ اے اورگلستان جوہر کی مارکیٹیں شامل ہیں سے ایف بی آر کو30 ارب روپے مالیت کی ٹیکسوں کی وصولی ہوئی اور کراچی کی ان 6مارکیٹوں میں ٹیکس فائلرز کی تعداد 85,020 تک پہنچ گئی ہے جس میں سے 18744 بڑے ٹیکس دہندگان نے 29.94 ارب روپے کے ٹیکس ادا کیے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں