اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 24 نومبر 2023 تک اپ ڈیٹڈ انکم ٹیکس رولز 2002 جاری کردیے ہیں۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ اپ ڈیٹڈ انکم ٹیکس رولز میں رواں مالی سال کے وفاقی بجٹ میں کی جانے والی ترامیم کے علاوہ تیس جون سے اب تک انکم ٹیکس رولز میں کی جانے والی ترامیم کو شامل کیا گیا ہے۔
ان اپ ڈیٹڈ انکم ٹیکس رولز کے اجرا کا بنیادی مقصد ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس سے متعلق سہولت فراہم کرنا ہے اور انکم ٹیکس روز سے متعلق پائے جانے والے ابہام دور کرنا ہے۔