فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان میں 8 بڑی کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسیفک گروپ کے درمیان تین روزہ مذاکرات مکمل ہو گئے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ایف اے ٹی ایف نے 8 بڑی کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایشیا پیسیفک گروپ کے حکام کے مطابق پاکستان نے بڑی کالعدم تنظیموں کے خلاف مؤثر کارروائی نہیں کی۔
اس کے علاوہ ایشیا پیسیفک گروپ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون کی کمی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
گروپ نے قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کے طریقہ کار پر بھی اپنے تحفظات ظاہر کیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اے پی جی کا مساجد میں چندہ جمع کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے متعلق حکومت کے دہرے مؤقف پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایشیا پیسفک گروپ نے بریفنگ کے حوالے سے اپنی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی ہے جس میں پاکستان کی جانب سے کیے گیے اقدامات میں خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔