ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان

ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان


سعودی عرب میں شیڈول ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کےلیے پاکستان اسنوکر ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ 

قومی کیوئسٹس ٹیم ایونٹ اور 6-ریڈ ایونٹ میں شرکت کریں گے۔ ایشین انڈر 21 مقابلوں میں بھی قومی کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔

اسجد اقبال، اویس اللّٰہ منیر، احسن رمضان پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ حسنین اختر، حمزہ الیاس بھی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔

ایشین ٹیم، انڈر 21 اور 6-ریڈ چیمپئن شپ 26 جون سے شروع ہوگی۔

ایشین مقابلوں میں شرکت کے لیے قومی اسنوکر کیمپ کراچی میں شروع ہوگیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں