پاکستان کی جانب سے سری لنکا کو ایشیا کپ کی میزبانی آفر کرنے پر بھارتی بورڈ کی روایتی جلن ایک بار پھر سامنے آگئی ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے دعوی کیا ہے کہ ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اس حوالے سے تمام باتوں میں کوئی صداقت نہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ کی سری لنکا کو میزبانی دینے پر لنکن حکام نے بیان دیا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس خواہش کا اظہارکیا ہے کہ رواں برس ایشاکپ کی میزبانی سری لنکا کرلے گا، جب کہ پاکستان اس کی جگہ اگلی بار اس ایونٹ کی میزبانی کرلے گا۔
بھارتی بورڈ کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کی میٹنگ میں ایسا کوئی فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا، حیران ہیں کہ یہ کیا باتیں ہورہی ہیں۔