ایرا خان اور نوپور شکھارے کی شادی و استقبالیہ کی تقریبات کب اور کہاں ہوں گی؟

ایرا خان اور نوپور شکھارے کی شادی و استقبالیہ کی تقریبات کب اور کہاں ہوں گی؟


بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنی بیٹی ایرا خان کی شادی کی تقریبات سے متعلق تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عام خان بیٹی کی شادی میں بالی ووڈ کے فنکاروں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے دو استقبالیہ کا اہتمام کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرا خان اور ان کے منگیتر نوپور شکھارے کی شادی کی تقریب ممبئی کے تاج ہوٹل میں 3 جنوری کو ہوگی۔

تاہم موسم سرما کی چھٹیاں گزارنے کے لیے بیشتر بالی ووڈ اسٹارز اس وقت ملک سے باہر گئے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ان کی شادی میں شرکت مشکل دکھائی دے رہی ہے۔

مسٹر پرفیکشنسٹ نے اس مسلئے کا حل کچھ یوں نکالا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کے استقبالیہ کی دو تقریبات منعقد کریں گے ایک دہلی جبکہ دوسری جے پور میں۔

استقبالیہ کی یہ تقریبات 6 سے 10 جنوری کے دوران منعقد کی جائیں گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں