ایران کورونا وائرس سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے، عالمی ادارہ صحت


عالمی ادارہ صحت نے ایران میں پھیلتے کورونا وائرس    سے بچاؤ کے  لیےکیے جانے والے حکومتی  اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے وفد  نے تہران میں  ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے غیر ملکی سفیروں کو دی جانے والی بریفنگ کے بعد اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں  کورونا وائرس  سے نمٹنے کی صلاحیت موجود ہے ۔

عالمی ادارہ صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ  تہران کی کارکردگی  ہمیشہ سے خطے  سمیت پوری دنیا میں  کامیاب اور مثالی  رہی ہے۔ ایران  کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے درکار تمام تکنیکی اور خصوصی صلاحیتیں بروئے کار لائے گا ۔

ترجمان عالمی ادارہ صحت  نے مزید کہا کہ  اس مشکل وقت میں بین الاقوامی برادری ایران کے ساتھ  پابندی والے اقدامات کو اپنانے سے گریز کرے۔

دوسری جانب ایرانی صدر حسن روحانی  نے کہا ہےکہ اگر کورونا وائرس پورے ملک میں  بھی   پھیل جائے تب بھی ہم کسی بھی قصبے یا شہر کو قرنطینہ نہیں بنائیں گے۔

حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس میں  کہا کہ  کورونا وائرس کی صورت میں صرف متاثرہ شخص کو قرنطینہ میں رک


اپنا تبصرہ لکھیں