ایران نے کشیدگی پر تحمل کے یورپی ممالک کے مطالبے کو مسترد کردیا

ایران نے کشیدگی پر تحمل کے یورپی ممالک کے مطالبے کو مسترد کردیا


برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے مشترکا بیان پر ایران کا ردعمل سامنے آگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران نے کشیدگی پر تحمل کے یورپی ممالک کے مطالبے کو مسترد کردیا۔

ایران کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ ایران سے تحمل کا مطالبہ سیاسی شعور کا فقدان ہے، ایران سے تحمل کا مطالبہ بین الاقوامی قانونی اصولوں سے بھی متصادم ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران ایک بار پھر فرانس، جرمنی اور برطانیہ سے غزہ جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے کل بیان دیا تھا کہ ایران مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھانے سے باز رہے۔

دوسری جانب امریکا کی جانب سے مطالبہ سامنے آیا ہے کہ ایران کو کشیدگی کم کرنے پر ترکیہ آمادہ کرے۔

ترکیہ میں امریکا کے سفیر جیف فلیک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ سمیت دیگر اتحادی ایران کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے پر آمادہ کریں۔

امریکی سفیر جیف فلیک نے کہا کہ ترک رابطہ کار کوشش کر رہے ہیں کہ حالات مزید کشیدہ نہ ہوں۔


اپنا تبصرہ لکھیں