ایئرپورٹ کے واش روم میں مہوش حیات نے ایسا کیا دیکھ لیا؟


مہوش حیات نے کراچی ایئرپورٹ پر ناخوشگوار تجربے کو بیان کرتے ہوئے اسے قابل نفرت قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی تعلقات کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مہوش حیات نے لکھا ہے کہ بدقسمتی سے کراچی ایئرپورٹ کا خواتین کے لیے مخصوص واش روم استعمال کرنے کا اتفاق ہوا جو انتہائی گندگی اور تعفن سے بھرپور تھا یہاں تک کہ واش روم میں لال بیگ بھی دیکھے۔

Mehwish Hayat TI

@MehwishHayat

Disgusting! Had misfortune to use the ladies room at Khi Airport – dirty and stinking. Even saw cockroaches. Not only is it unhygienic but is this the first impression we want to give to people arriving here? These are the most basic amenities – let’s clean up our act

1,352 people are talking about this

مہوش نے مزید لکھاکہ ایئر پورٹ کے واش روم کا یہ حال نہ صرف لوگوں کے لیے غیر صحت مند ہے بلکہ جو لوگ بیرون ممالک سے یہاں آتے ہیں ہم انہیں یہ گندگی دکھا کر ان پر اپنے ملک کا پہلا تاثر کیا دینا چاہتے ہیں؟ بیت الخلا کی صفائی بنیادی سہولیات میں سے ایک سہولت ہے۔

سیاہ لباس میں ملبوس مہوش حیات نے سب پرسحرطاری کردیا

واضح رہے کہ مہوش حیات کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو کبھی اپنے دل کی بات کہنے میں ہچکچاتی نہیں۔

مہوش صرف شوبز ہی نہیں بلکہ اس کے علاوہ عوامی،سیاسی ،سماجی موضوعات پر بھی کھل کر گفتگو کرتی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں