پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان احسن خان نے کہا ہے کہ اگر آپ چاہتے ہیں بچے آپ کی عزت کریں تو آپ ان کی ماں کی عزت کریں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکار و میزبان احسن خان کا کہنا تھا کہ ہم بچپن میں اپنی امی کا ساتھ زیادہ دیتے تھے اور مجھے معلوم ہے سارے بچے زیادہ تر اپنی ماں کا ساتھ ہی دیتے ہیں جو بہت اچھی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیونکہ بچوں کے ساتھ ہونے سے ماں زیادہ محفوظ محسوس کرتی ہے کہ میری اولاد میرے ساتھ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آدمی کو بھی بات کرتے وقت تھوڑا سوچنا چاہیے، میں نے یہ ہی سیکھا ہے کہ آگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بچوں کو آپ سے محبت ہو تو آپ ان کی ماں کی عزت کریں جس وجہ سے بچوں کو آپ سے قدرتی طور پر محبت ہوجائے گی۔
احسن خان کے مطابق اگر آپ بچوں کی ماں کی عزت نہیں کریں گے تو بچے آپ کی عزت کبھی نہیں کریں گے۔