اگر آپ جسمانی وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو رات کو 7 گھنٹے اچھی اور بھرپور نیند یقینی بنائیں لیکن یہ عمل غذائیت سے بھرپور ڈائٹ پلان کی مدد سے ہی ممکن ہوسکے گا۔
امریکی ہارٹ ایسوسی ایشن کی ابتدائی تحقیق کے مطابق صحت مند اور بھرپور زندگی کے لیے اچھی نیند لازمی ہے جس سے آپ کا جسمانی وزن بھی کم ہوسکتا ہے، لیکن اس کے لیے سونے سے قبل کسی خصوصی ڈائٹ پلان کا ہونا بھی لازمی ہے۔
رات کو 7 گھنٹے سے کم نیند کرنے سے دماغی اور جسمانی صحت میں برے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں جن میں موڈ خراب ہونا، کام پر توجہ مرکوز نہ ہونا اور سانس لینے میں دشواری کا بھی سامنا ہوسکتا ہے۔
اس کے علاوہ رات کو نیند نہ کرنے سے انسان زیادہ چکنائی والی اشیا، نمکین اور میٹھے کھانے کو ترجیح زیادہ دیتا ہے۔
یونیورسٹی آف پٹسبرگ، پنسلوانیا میں ماہر ڈاکٹر کرسٹوفر کلائن نے کہا ’اچھی نیند اور خصوصی ڈائٹ پلان کے حصول پر توجہ دینے سے انسان کی جسمانی نشوونما میں بہتری آسکتی ہے کیونکہ غذایت اور نیند کافی پیچیدہ معاملات ہیں اور اس میں کئی عوامل جسمانی نظام کے ساتھ منسلک ہیں۔
مناسب مقدار میں غذایت سے بھرپور مختلف اقسام کے معدنیات جو عملی طور پر ہمارے تمام نفسیاتی نظام کو بہتر بنائے وہی اچھی صحت اور بھرپور نیند کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے، رات کو اچھی نیند کے سبب وزن کم کرنے کے لیے سونے سے ڈائٹ پلان کا بھی خاص خیال رکھیں۔
1. سونے سے پہلے ایک گلاس گرم دودھ پی لیں
سونے سے قبل ایک گلاس گرم دودھ پینے سے آپ کو اچھی نیند پا سکتے ہیں کیونکہ دودھ میں امائنو ایسڈ ہوتا ہے جو دماغی کیمیکلز، سیروٹونن اور میلاٹونن کی پیداوار میں مدد کرتا ہے۔
2۔ ٹراپٹوفان بڑھانے والی خوراک:
یہ ایک امینو ایسڈ ہے جسے میلاٹونن بھی کہا جاتا ہے، ایسی غذائیں جن میں ٹرپٹوفن مقدار زیادہ ہو مثال کے طور پر دہی، کیلے، چکن، انڈے، مونگ پھلی، اس کے علاوہ پاستا، بریڈ، چاول اور آلو کو مختلف خوراک کی شکل میں استعمال کرنے سے اچھی نیند کا سبب بنتی ہے۔
3. خشک میوہ جاتا کا استعمال:
خشک میوہ جات میں میگنیشیم اور کیلشیم ہوتا ہے جو اچھی نیند کا سبب بنتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ میگنیشیم کی کمی کی وجہ سے نیند میں دشواری کا سامنا ہوسکتا ہے، تو اچھی اور بھرپور نیند کے لیے میگنیشم اور کیلشیم والی غذاؤں کا استعمال کریں جو بھرپور نیند میں کافی معاون ثابت ہوئے ہیں۔
ان غذاؤں میں پالک، میوے، بیج، مچھلی اور بادام، اخروٹ، پستہ اور کاجو شامل ہیں۔
4۔ رات دیر تک موبائل فون کا استعمال نہ کریں
آج کے جدید دور میں نوجوانوں کے علاوہ بچے بھی موبائل فون پر ویڈیو گیمز اور سوشل میڈیا شوق سے استعمال کرتے ہیں، تاہم کئی والدین کی بھی یہی شکایت ہوتی ہے کہ بچے رات کو دیر تک موبائل فون پر اسکرولنگ کرنے سے باز نہیں آتے۔
تاہم تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ بے جا موبائل کا استعمال اور رات کو دیر تک موبائل فون استعمال کرنے سے نیند میں دشواری کے علاوہ آنکھوں اور جلدی امراض کا سامنا ہوسکتا ہے۔
اس لیے اچھی نیند اور جسمانی صحت کے لیے رات کو موبائل فون کے استعمال سے بھی پرہیز کریں۔
5۔ رات کا کھانا جلدی کھانے کی عادت ڈالیں
رات کو دیر سے کھانا نیند میں خلل پیدا کرسکتا ہے۔ اس لیے کوشش کریں کہ سونے سے کم از کم چار گھنٹے پہلے کھانا کھا لیں تاکہ رات کو بھرپور نیند کرسکیں۔