اکثر اوقات ناک کے اندر سے عجیب سی بو محسوس ہوتی ہے جس کی وجہ ہمیں بالکل سمجھ نہیں آتی، بعض اوقات یہ ہمیں شرمندگی کا باعث بھی بنا سکتی ہے۔
تاہم اگر اس کے ممکنہ وجوہات کی بات کریں تو ناک سے بو محسوس ہونا سائنوسس (sinuses) ، منہ یا دانت کے انفیکشن اور منہ خشک رہنا ہوسکتے ہیں۔
طبی ویب سائٹ میڈیکل نیوز کے مطابق ناک سے بدبو جان لیوا تو نہیں تاہم اگر یہ بدبو شدید ہوجائے تو معیار زندگی پر منفی اثرات ڈال سکتی ہے جس کے بعد طبی امداد کی ضرورت پڑسکتی ہے۔
اس لیے آج ہم ناک سے بدبو آنے کی وجوہات کے ساتھ ساتھ اس کے علاج اور روک تھام کے طریقوں پر بات کریں گے۔
سائنوسائٹس (acute sinusitis)
سائنوسس انفیکشن (جسے سائنوسائٹس کہتے ہیں) امریکا میں تقریباً 31 لاکھ افراد اس سے متاثر ہوررہے ہیں۔
سائنوسائٹس کی وجہ سے ہڈیوں کی سوزش اور ناک بند ہونا جیسی علامات پیدا ہوتی ہیں، جو کسی شخص کی سونگھنے کی حس میں مشکلات پیدا کر سکتی ہیں۔
ایسی حالت میں سانس اور ناک میں بدبوکا سبب بھی بن سکتی ہے۔
دانت صاف نہ رکھنا
جب بیکٹیریا دانت پر جمع ہوتے ہیں تو دانتوں کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں، یہ بیکٹیریا بعد میں آپ کی ناک میں بدبو دونوں کا سبب بن سکتی ہے۔
اچھی حفظان صحت، جس میں آپ کے دانتوں کو برش کرنا شامل ہے، دانتوں کی خرابی اور مسوڑھوں کے مسائل کو روکنے کے بہترین طریقے ہیں۔
اس لیے دانتوں کو روزانہ دو بار برش کرنا لازمی ہے، دانتوں کی صحت کے حوالے سے مہینے میں ایک بار ڈاکٹر سے لازمی رجوع کریں۔
کھانے پینے کی اشیا
کھانے پینے کی اشیاء مالیکیولز سے بھری ہوتی ہیں جو سونگھنے کی حس کو متحرک کرتے ہیں۔
جب ہم کوئی چیز کھاتے ہیں تو وہ منہ میں بو چھوڑ جاتی ہے جو بعد میں ناک کے اندر ناگوار بدبو پیدا کرسکتی ہیں۔
جو اشیا منہ میں زیادہ بو چھوڑتی ہیں ان میں لہسن اور پیاز،کافی،مسالے دار کھانے کی اشیاء شامل ہیں۔
خشک منہ ہونا
خشک منہ اس وقت ہوتا ہے جب ہمارے میں موجود saliva بہتر طریقے سے پیدا نہ ہو اسے سائنسی زبان میں زیروسٹومیا کہتے ہیں۔
ہمارے منہ میں موجود لعاب کے بہت سارے فائدے ہیں، یہ جراثیم اور منہ میں موجود کھانے کے چھوٹے چھوٹے ذرات کو ہٹاتا ہے اور تیزابیت دور کرتا ہے۔
لہٰذا جب لعاب نہیں ہوتا ہے تو ایسے حالات کا سامنا کرنے کا زیادہ امکان ہوتا ہے جو منہ اور ناک میں بدبو کا باعث بن سکتے ہیں، جیسے سانس کی بو اور دانتوں کی خرابی جیسے مسائل شامل ہیں۔
تمباکو نوشی کا استعمال
تمباکو میں ایسے کیمیکل ہوتے ہیں جو دانتوں اور مسوڑھوں کو داغ دار اور کمزور کرتے ہیں، اس طرح دانتوں اور مسوڑھوں کی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ تمباکو سانس اور ناک کی ناگوار بو کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
دیگر وجوہات میں ہاضمے کے مسائل بھی شامل ہیں۔
ناک کی بدبو کا علاج
ناک میں بدبو کے کچھ گھریلو علاج ہیں جو بدبو کو کم کرنے میں مدد کرسکتے ہیں:
ناک کو نمکین پانی سے دھونا
ناک میں نمکین پانی ڈالنا (جس طرح ہم وضو کے دوران کرتے ہیں) ناک میں بو کی شدت کو عارضی طور پر کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔
!فوٹو: ہیلتھ لائن
زیادہ پانی پینا
ناک میں بدبو محسوس ہونے کی بنیادی وجہ پانی کی کمی ہوسکتی ہے۔
اس لیے جتنا ہوسکے زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں اور ہائیڈریٹ رہیں، اس کے علاوہ فائبر سے بھرپور پھل، سبزیوں کا استعمال زیادہ کریں۔
ایسا کرنا سے ناک میں بدبو کم ہوسکتی ہے۔
دانت صاف رکھنا
دانتوں کی صحت ہر عمر کے افراد کے لیے انتہائی ضروری ہے، اگر دانت صاف نہیں ہوں گے تو منہ اور ناک کی بدبو سمیت دیگر مسائل بھی پیدا ہوسکتے ہیں۔
امریکن ڈینٹل ایسوسی ایشن کے مطابق فلورائیڈ ٹوتھ پیسٹ سے دانتوں کو روزانہ دو بار 2 منٹ تک برش کریں۔
دانت برش کرنے کے دوران زبان بھی صاف کریں۔
کھانے کے بعد 5 منٹ تک بغیر شوگر کی چیونگم چبائیں۔
پانی کی کمی کا باعث بننے والے کھانے اور مشروبات جیسے کہ کافی اور الکحل کا استعمال نہ کریں
سگریٹ نوشی اور تمباکو کا استعمال ترک کریں۔
دانتوں کی ماہانہ صفائی اور چیک اپ لازمی کروائیں۔