اکیلی ماں کو ’غنڈی‘ اور ’بدتمیز‘ جیسے لقب سننے پڑتے ہیں: متھیرا

اکیلی ماں کو ’غنڈی‘ اور ’بدتمیز‘ جیسے لقب سننے پڑتے ہیں: متھیرا


پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و ماڈل متھیرا نے کہا ہے کہ بطور اکیلی ماں بچوں کو پالنے والی خاتون کو معاشرے سے ’غندی‘ اور ’بدتمیز‘ جیسے لقب سننے کو ملتے ہیں۔

یاد رہے کہ متھیرا نے شوبز میں اپنے کریئر کا آغاز 16 سال کی عمر میں بطور میزبان کیا تھا۔

متھیرا ایک ’سنگل مدر‘ ہیں جو اپنے تین بیٹوں کی اکیلے ہی پرورش کر رہی ہیں۔

متھیرا کے مطابق انہوں نے اپنے بچوں کی پرورش اور اخراجات پورے کرنے کے لیے ہر چھوٹی سے چھوٹی ملازمت کر رکھی ہے۔

متھیرا کا اپنے کئی انٹرویوز میں کہنا ہے کہ میں نے کریئر کے آغاز میں لوگوں سے بہت سی باتیں سنی ہیں، میرا بولڈ ہونا ہی میرا جرم تھا۔

متھیرا کا کہنا ہے کہ میری طلاق ہو جانے کے بعد میرے بس کوئی راستہ موجود نہیں تھا، زندگی کو بس چلانا پڑا اور میں نے اس کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔

حال ہی میں انہوں نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی۔

شو کے موضوع ’سنگل پیرنٹنگ‘ پر بات کرتے ہوئے متھیرا نے انکشاف کیا کہ میں نے بطور اکیلی ماہ معاشرے کا دباؤ برداشت کیا ہے اور کئی صدموں سے گزری ہوں۔

شو کے دوران متھیرا کا کہنا تھا کہ طلاق ہو جانے کے بعد آپ اچھے والدین کی طرح اپنے بچوں کی پرورش کر سکتے ہیں مگر ایسا ہوتا نہیں، طلاق کے بعد میاں بیوی کا رشتہ ختم ہو جاتا ہے اور بچوں کی ساری ذمہ داری کسی ایک پر آن پڑتی ہے۔

متھیرا نے مزید کہا کہ میں بطور اکیلی ماں بہت جدوجہد کی ہے، جب آپ کو اکیلی ماں کے طور پر بچت پالنے پڑتے ہیں تو آپ خود کو سخت بنا لیتے ہیں، ا عورت کو مرد بننا ہی پڑتا ہے، پھر ایسی خواتین کو معاشرہ ’غنڈی‘ اور ’بدتمیز‘ کہ کر پکارتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ایسی صورتحال سے سے گزر چکی ہوں۔

شو کے دوران متھیرا نے انکشاف کیا کہ میں اپنے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش کے بعد ڈپریشن سے گزر چکی ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ بچے کی پیدائش کے بعد خواتین کو ڈپریشن کی کیفیت سے گزرنا پڑتا ہے، لوگ اسے کبھی سنجیدگی سے نہیں لیتے ہیں، یہ ایک حقیقی مسئلہ ہے مگر ہمارے معاشرے میں کہا جاتا ہے کہ عورت نخرے کر رہی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں