سنی دیول اور اکشے کمار کا شمار بالی ووڈ کے مشہور اور معروف اداکاروں میں کیا جاتا ہے۔
لیکن کیا آپ ان کے آپس کے رشتے کے بارے میں جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
اگرچہ اکشے کمار کی ساس اور اداکارہ ٹوئنکل کھنا کی والدہ ڈمپل کباڈیہ اور راجیش کھنا شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔
تاہم راجیش اور ڈمپل کباڈیہ کا رشتہ بھی کافی اونچ نیچ کا شکار تھا، دونوں کے درمیان دوریاں بھی کافی تھیں، اس کی وجہ سنی دیول اور ڈمپل کباڈیہ کے درمیان نزدیکیاں تھیں۔
ڈمپل کباڈیہ اور سنی دیول کے درمیان تعلقات 11 سال تک رہے تھے، اسی بنا پر سنی دیول کی اہلیہ پوجا نے بھی انہیں خبردار کیا تھا، کہ اگر یہ سب بند نہ ہوا تو وہ ان سے طلاق لے لیں گی۔
ڈمپل کباڈیہ اور سنی دیول کا رشتہ اگرچہ شادی کے بغیر ہی تھا، تاہم وہ اس حد تک مضبوط ہوتا جا رہا تھا کہ ڈمپل کی بیٹی ٹوئنکل کھنا نے تو سنی دیول کو پاپا بلانا بھی شروع کر دیا تھا۔
ماضی کے رشتے کے لحاظ سے سنی دیول اکشے کمار کے سُسر ہوئے لیکن اب یہ قصہ ماضی کی ایک یاد بن چکا ہے کیونکہ دونوں کے درمیان تعلق اختتام پزیر ہو چکا ہے۔