اچاری چکن سالن


مرغی کے گوشت اور تیکھے مسالوں کے امتزاج سے بنا مہکتا ہوا مزے دار اچاری چکن سالن اپنی خوشبو اور رنگت میں منفرد ہے اور ذائقے میں لاجواب۔ اس کا تیکھا اور ناقابلِ فراموش مزہ آپ کو اپنا گرویدہ بنا لے گا۔ گرم نان یا ہلکی چپاتی کے ساتھ نوش کریں یا تڑکے والے چاولوں کے ساتھ کھائیں۔

 اجزاء

    • گھیایک کپ
    • کشمیری لال مرچایک کھانے کا چمچ
    • پیاز، کٹی ہوئیدرمیانےسائز کی دو عدد
    • مرغی کا گوشتایک کلو گرام
    • ادرک کا پیسٹایک چائے کا چمچ
    • لہسن کا پیسٹایک چائے کا چمچ
    • ہلدی، پسی ہوئیایک چائے کا چمچ
    • گرم مسالاایک چائے کا چمچ
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • لال مرچ پسی ہوئیایک چائے کا چمچ
    • ثابت زیرہایک چائے کا چمچ
    • شاہی زیرہایک چائے کا چمچ
    • کلونجیایک چائے کا چمچ
    • میتھی دانہایک چائے کا چمچ
    • ٹماٹر کٹے ہوئےدو عدد
    • دہیایک کپ

ترکیب

  • ایک بڑے برتن میں گھی اور کشمیری لال مرچ ڈال کر بھونیں۔
  • اب اس میں پیاز شامل کریں اور مزید اچھے سے بھونیں تاکہ پیاز زردی مائل سنہری ہوجائے۔
  • اب اس میں چکن شامل کریں اور اچھی طرح بھونیں تاکہ اس کی رنگت تبدیل ہوجائے۔
  • اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں پسی ہوئی ہلدی، گرم مسالا، نمک، پسی ہوئی لال مرچ، زیرہ، شاہی زیرہ، کلونجی اور میتھی دانہ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
  • اب اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔ پھر اس پر ڈھکنا دے کر 10 منٹ تک دم دے دیں۔
  • اب اس میں دہی ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرنے کے بعد مزید 5 منٹ تک کے لئے ڈھکنا دے کر دم پر رکھ دیں۔
  • مزے دار اچاری چکن سالن تیار ہے۔ نیچے دیئے گئے خانے میں اپنی قیمتی رائے دیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں