کینیڈین نژاد مراکشی بالی ووڈ ڈانسر و اداکارہ نورا فتیحی نے کہا ہے کہ میں اپنی فیملی میں اکیلی کمانے والی ہوں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈانسر و اداکارہ نورا فتیحی نے بتایا کہ میں 24 گھنٹے کام کرتی ہوں، جس کی بہت ساری وجوہات ہیں، میں اپنی فیملی میں اکیلی کمانے والی ہوں اور اپنے خاندان کا بہت خیال رکھتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میرے پاس کوئی ایسا نہیں ہے جو میری مالی امداد کرتا ہو، یا پھر میری ضروریات اور میرے گھر کا کرایہ ادا کرتا ہو، یہ سب کچھ میں خود کرتی ہوں، میں اپنی والدہ اور بہن بھائیوں کا خیال رکھتی ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے 16 سال کی عمر سے کمانا شروع کر دیا تھا، اس لیے میں اُس دور کو زیادہ انجوائے نہیں کرسکی۔
نورا نے خواتین کے لیے تعلیم حاصل کرنے اور مالی طور پر مستحکم ہونے پر زور بھی دیا۔
خیال رہے کہ نورا فتیحی نے 2014 میں بھارت میں ماڈلنگ، اداکاری و ڈانس کیریئر کا آغاز کیا اور اب تک وہ ہندی سمیت ملایلم، تیلگو اور تامل فلموں میں مختصر کرداروں سمیت ان میں آئٹم گانے کر چُکی ہیں۔